وزیر صحت سندھ نے کراچی میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

کراچی: وزیر صحت سندھ نے کراچی میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی، مریض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ ملک میں وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا 77 سالہ شخص کو کل نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، مریض کو دوسری بیماری بھی تھی، کرونا کے باعث ہلاکت ہوئی، ہم لوگوں تک پہنچ رہے ہیں اس لئے سندھ میں زیادہ کیسز نظر آ رہے ہیں، سندھ نے سب سے زیادہ کیسز کی تشخیص کی، جیسے ہی اطلاع ملتی ہے ہم ٹیسٹنگ کرتے ہیں یاد رہے گزشتہ روز پشاور میں کرونا وائرس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے، مرنے والے افراد میں ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا ہنگو سے تھا۔ مرادان میں 50 سالہ شخص سعادت خان گزشتہ ہفتے ہی عمرہ کر کے واپس آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں