نائیجریاکے گیس اسٹیشن پر ٹرک میں دھماکا، پانچ افراد ہلاک، تین زخمی
ابوجہ:نائیجریا کے شہر لاگوس میں گیس اسٹیشن پر ٹرک میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔آگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور ان کے دو بچے شامل ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔آگ نے نزدیکی مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے چالیس سے زائد مکانات، 80 سے زائد دکانیں اور متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمرجنسی حکام نے بتایاکہ گیس اسٹیشن پر گیس سے بھرے ٹرک میں آف لوڈنگ کے وقت دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔آگ نے نزدیکی مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے چالیس سے زائد مکانات، 80 سے زائد دکانیں اور متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔آگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور ان کے دو بچے شامل ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


