کرپشن کو فروغ دینے کے لیے جامعہ بلوچستان کے کنٹرولر امتحانات کو لورالائی یونیورسٹی میں تعینات کیا گیا ، منیرجالب بلوچ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے کنٹرولر جس نے جامعہ بلوچستان کے شعبہ امتحان کو کرپشن بدعنوانی سے تباہ کردیا تعلیم کو کاروبار بنادیا جان بوجھ کر طلباء وطالبات کو بی اے امتحانات میں فیل کرکے کروڑوں روپے فیس وصول کیاجاتا جو بعد میں کرپشن کا شکار ہو جاتے اتنے زیادہ الزامات کے باوجود بغیر تحقیقات کے کنٹرولر جامعہ بلوچستان کو یونیورسٹی آف لورالائی میں پرو وی سی کے عہدے پر فائز کرنا کرپشن کو فروغ دینے کے مترادف ہے جامعہ بلوچستان کے سابقہ وی سی پر بھی ہراسمنٹ کے الزامات ہونے کے باوجود اسے پروان چڑھایا گیا جو کہ بعد میں ایک بہت بڑے سکینڈل میں تبدیل ہوا اب یہی طریقہ کنٹرولر جامعہ بلوچستان کے ساتھ جاری ہے کرپشن کے کئی الزامات کے باوجود کنٹرولر کو پروان چڑھا کر بلوچستان میں تعلیم کے راستے بند کرنے اور بلوچستان کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ کنٹرولر کے خلاف صاف شفاف تحقیقات کرا کر کئی طلباء کے مستقبل کو کرپشن بدعنوانی کے وجہ سے تباہ ہونے سے بچائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں