گیس پریشر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مستونگ میں نیا ٹی بی ایس سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

مستونگ:مستونگ شہر و گردونواح میں گیس پریشر کے کمی کے مسلے کو حل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کو گیس سپلائی کرنے کیلئے ایک اور نئے ٹی بی ایس سسٹم نصب کرنے کیلئے حکام نے جگہ کا معائینہ کیااور جلد کام شروع کرنے فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر و گردونواح میں گیس پریشر کے کمی ودرپیش عوامی مشکلات کا ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی نے نوٹس لیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی مستونگ کے حکام کو فوری گیس پریشرکے کمی کو ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر زونل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی مستونگ حاجی نزیراحمدلانگو تحصیلدار مستونگ محمداکرم و دیگر نے بس اڈہ کے مقام پر نئی بچائی گئی گیس پائپ لائن پر ٹی بی ایس سسٹم نصب کرنے کیلئے جگہ کا معائینہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہاکہ نئے ٹی بی ایس سسٹم نصب ہونے سے مستونگ سٹی و گردونواح میں گیس پریشر کی کمی کا مسلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا،اور صارفین کے مشکلات بھی ختم ہونگے۔نئے سسٹم کے تنصیب کے بعد مستونگ سٹی دو الگ الگ حصوں میں تقسیم ہوگا اور تمام علاقوں میں یکساں طور پر مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی سپلائی ممکن ہوگی۔جبکہ مختلف مقامات پر مزید تین پی آر ایس بھی نصب کئے جائینگے۔۔۔واضع رہے کہ مستونگ سٹی و گردونواح میں گیس پریشر کمی کا مسلہ کافی عرصے سے عوام کو درپیش تھا اور سٹی کے متعدد علاقوں کلی شیخان کلی محمدشہی اشکنہ خواصام سمیت دیگر علاقوں میں سردیوں میں گیس پریشر کا مسلہ شدت اختیار کرتارہاہیں۔جبکہ سٹی میں گیس پریشر کی کمی کا مسلہ ختم کرنے کیلئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر کبیر جان محمد شہی کی کاوشوں سے ایف سی کمیپ سے بس اڈہ تک نئی گیس پائپ لائن کی منظوری ہوئی جس کا گزشتہ سال سینیٹر میر کبیرجان محمدشہء اور جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی نے افتتاح بھی کیاتھا۔تاہم نئے پائپ لائن سے گیس کی سپلائی شروع نہیں ہوسکی تھی جس کیلئے اب نئے ٹی بی ایس سسٹم نصب کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہے اور چند روز میں سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کیاجائے گا اور بہت جلد سپلائی شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں