ملک لوٹنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کیلئے ووٹ ملا ہے ، نور محمد دمڑ

ہرنائی:صوبائی وزیر پی ایچ ای اورواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ملک لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہوگا ، قوم اب جھوٹے نعروں اور دعوے میں آنے والا نہیں ہے ، ایک دوسرے کے خلاف تقریریں کرنے والے آج ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے ، قوم نے اپوزیشن کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ نے 25جولائی کو ووٹ تبدیلی اور ملک کو لوٹنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے کرنے کے لئے دیا اسی لئے پوری قوم حکومت کی پشت پر کھڑی ہے اپوزیشن جماعتیں عوامی قوت کھو بیٹھی ہیں عوام نے ان کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آج واویلا کررہی ہیں ۔ ہم ملک بچانے کے لئے میدان میں نکلے ہیں اسی لئے عوام کی مکمل حمایت و تائید ہمیں حاصل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں