حکومت کیخلاف بننے والے سیاسی غبارے سے ہوا نکل گئی ہے،مبین خلجی

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی نے کہاہے کہ حکومت کیخلاف بننے والے سیاسی غبارے سے ہوا نکل گئی ہے انہیں عوام کی نہیں بلکہ اپنی کرپشن کی فکر ہے ،اپوزیشن جماعتیں اختلافات کاشکار اور سب اپنے اپنے درد کے متلاشی ہیں ،موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی ،وزیراعظم عمران خان لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر قومی خزانے میں جمع کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفودسے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی اداروں کے خلا ف بو لنا نواز شریف کو مہنگا پڑے گا عوام بھی اداروں کیخلا ف بات سننے کو تیار نہیں،نواز شر یف نے مسلم لیگ(ن) کو بند گلی میں پھنسا دیا ہے،ملکی اداروں کے خلاف بو لنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں انہیں سخت سزادی جانی چاہیے، اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کی سیا ست کی جس کے باعث عوام نے انہیں مسترد کردیا۔ شر یف فیملی کی سیا ست اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے،شر یف فیملی کے پا س لو ٹی دو لت واپس کرنے کے علاوہ کو ئی آپش نہیں بچا شر یف فیملی کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ ملک اور قوم کی لو ٹی دو لت واپس کر دیں او ر خود کو مزید ذ لیل و خوار نہ کر یں۔ تحریک انصا ف کی قیاد ت نے با لغ نظر ی سے پی ٹی آئی کو پاکستان کی بڑی جماعت بنادیا ہے اب عوام پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کو بھو ل چکی ہے کیونکہ انہیں عمران خان کی قیاد ت میں ایماندار لیڈر مل چکا ہے۔ اپوز یشن جماعتو ں کے لیڈر مظلوم بننے کی بجائے ملک سے لو ٹی دو لت وا پس کر یں چور ی اور سینہ زوری کا دور گز چکا قومی خزانہ لوٹنے والو ں کو پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا۔پی ٹی آئی نے عوام کی طاقت سے عمران خان کی قیادت میں کرپٹ ٹولے کو اقتدار سے باہر نکالا، ن لیگ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔ پاکستان کے باشعور عوام ملک دشمن ایجنٹوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے نوازشریف عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں پر بیرون ملک عیاشیوں کرنے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں