ڈیگاری، کوئلہ کان میں دھماکہ 7مزدور جاں بحق

کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں مقامی کول کمپنی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ جس کے نتیجے میں 7کانکن جاں بحق 3زخمی ہوگئے جن کی لاشیں نکال کر آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا واقع کوئلہ کان میں احتیاطی تدابیر اور عدم سہولیات کی باعث پیش آیا ترجمان کانکن لیبر یونین ڈیگاری صدر محمد اقبال یوسفزئی کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو چھٹی ہونے کے باوجود کانکنوں کو کوئلہ نکالنے کیلئے بھیجا گیا تاہم مقامی کول کمپنی ڈیگاری کے کوئلہ کان میں جمعہ کے روز زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی اور کان میں موجود 7کانکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد کانکنوں کی لاشیں نکالی گئیں جاں بحق کانکنوں میں 4کا تعلق ہزارہ برادری اور تین کا ڈیگاری سے بتا یا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں