اسد قیصر سے (ن)لیگ کے وفد کی ملاقات ، قومی اسمبلی کااجلاس فوری بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مسلم لیگ (ن )کے وفد نے ملاقات کی جس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور مرتضی جاوید عباسی شامل تھے ۔لیگی رہنمائوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنمائوں نے سپیکر کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست بھی جمع کرادی،اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن پانچ اکتوبر کو جمع کرائی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ریکوزیشن اجلاس کے لیے شہباز شریف کی گرفتاری ، مہنگائی ، خارجہ پالیسی اور خواتین کے خلاف تشدد کو زیربحث لانے کا ایجنڈا جمع کرایا ۔ ذرائع نے بتایاکہ سپیکر قومی اسمبلی نے لیگی رہنمائوں کو اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس جلد بلانے کی یقین دہانی کرائی ،قومی اسمبلی کا اجلاس 19 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنمائوں نے سپیکر سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کے ساتھ ہی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔سپیکر نے لیگی رہنمائوں کو جواب دیا کہ قواعدوضوابط کے مطابق شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے فیصلہ کروں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں