تفتان سے ٹماٹر کی درآمد کا آغاز
تفتان:وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد پاکستان میں ٹماٹر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایران نے کمر کس لی اور ایران کی طرف سے ٹماٹر سے لدے17لوڈ ٹرالرز پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹماٹرز کی کمی پر قابو پانے کے لیے ایران سے ٹماٹر کی درآمدات شروع کر دیا پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں مشترکہ بازار چاہ سے ٹماٹر سے لدے 17 لوڈ ٹرالرز پہنچ گئے وفاقی حکومت نے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹماٹر کی درآمدات کرنے کی اجازت دی ہے مشترکہ بازار چاہ میں حکومتی ایس او پیز کے تحت گاڑیوں پر اسپرے کیا گیا کسٹم ذرائع کے مطابق ٹماٹر سے لدے 17 ٹرالرز کلیئرنگ کے بعد اندرون ملک بھیجے جائیں گے ایران سے روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کی درآمدات جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


