صدر مملکت وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں توڑیںگے ،سید ناصر شاہ

جیکب آباد:سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ میں میڈیا کو خبر دیے رہا ہوں کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کے بعد وزیراعظم صدر کو لکھیں گے کہ اسمبلیاں توڑ دو لیکن صدر اسمبلیاں بھی نہیں توڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کا احتجاج تو ابھی شروع نہیں ہوا کہ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، 16 تاریخ سے ملک گیر مشترکہ اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوگا،وفاقی حکومت کے وزرائے ہر بات پر این آر او کی بات کریں رہے ہیں,چاہے وہ آٹے کے نرخ ہوں یا مہنگائی کی بات ہو، ہمیں وفاقی حکومت یہ بتائے کہ ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے، آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے سندھ حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے ، سندھ میں گندم کے اپنے ذخائر موجود ہیں اس لئے ہم نے آنے کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں