تنخواہوں کی عدم ادائیکی ،کیچ کے 109اساتذہ کا کوئٹہ میں تادم مرگ بھوک ہڑتا ل شروع کرنے کا اعلان

تربت:ضلع کیچ کے 109ٹیچرزبرطرفی کی وجہ سے14مہینے سے تنخواہوں سے محروم،ملازمین کے گھروں میں فاقہ پڑگئے،تنخواہ بند ش کے باعث109فیملی معاشی بدحالی سے دوچارہیں،جی ٹی اے کیچ کی جانب سے109ٹیچرزکو بحالی نہ کرنے کیخلاف جلدکوئٹہ میں تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کااعلان۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان ضلع کیچ اور برطرف ٹیچرز کامشترکہ اجلاس بدھ کو گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے کانفرنس روم جی ٹی اے کے ڈویژنل صدرحاجی مرادبخش اور ضلعی صدر اکبرعلی اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں جی ٹی اے اور دیگرمقامی عہدیدار اور میل وفیمیل برطرف ٹیچرزبھی شریک تھے،اجلاس میں برطرفی اوربحالی کے حوالے سے مختلف امورپربحث و مباحثہ ہوا،ڈویژنل صدرحاجی مرادبخش اور ضلعی صدر اکبرعلی اکبرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال دومہینے سے ضلع کیچ کے109ٹیچرزکوبحال نہ کرناظلم وزیادتی ہے،کیونکہ برطرفی ماورائے قانون اورغیرشفاف عمل تھا،سابق سیکرٹری تعلیم اورموجودہ چیف سیکرٹری بلوچستان از خود تسلیم کرچکے ہیں،شروع سے لیکراب تک 3اعلی سطح کی انکوائریاں ہوئی ہیں،انکوائری رپورٹس سے بحالی کی سفارش کی گئی ہے ،لیکن بیوروکریسی بحالی فائل کووزیراعلی بلوچستان جام کمال خان تک پہنچانے کے بجائے نت نئے بہانوں سے معاملہ کو طول دے رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ برطرف ٹیچرزنے اپنی طرف سے پچھلے ایک سال سے مظاہرہ،ریلی،دھرنا،عوامی نمائندوںوبیوروکریسی سے ملاقات اورٹوکن بھوک ہڑتال کے ذریعے عوامی نمائندوں وبیوروکریسی کے نیندسے بیدارکرنے کی مسلسل کی کوشش کی ہے، وزیراعلی بلوچسان ،ضلع کیچ کے عوامی نمائندوں وفاقی وزیرزبیدہ جلال،صوبائی وزیر خزانہ میرظہوربلیدی،صوبائی مشیرفیشریزحاجی اکبرآسکا نی ،کوآرڈنیٹرٹوسی ایم میر رئوف رند،ایم پی ایز سید احسان شاہ،لالہ رشید دشتی ،ماہ جبین شیران نے کہی بارفون اورملاقات کے دوران بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے ،لیکن بدقسمتی سے اپنے حلقے کے ٹیچرز کی بحالی کیلئے پچھلے 14مہینوں سے حکومت اور مقامی عوامی نمائندے سردمہری کامظاہرہ کررہے ہیں،اسلئے مجبوراً گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان ،ضلع کیچ کے برطرف ٹیچرزکی بحالی کیلئے آخری حد تک جانے کیلئے جلد ہی کوئٹہ میں تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے،تادم مرگ بھوک ہڑتال میں برطرف خواتین ٹیچرز کی بڑی تعداد بھی شرکت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں