کوئی جبر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا،بلاول بھٹوزرداری
گوجرانوالہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے والد جو کئی دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمارے لئے نئے نہیں، کوئی جبر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔جمعرات کوپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے مجھے اپنے والد کے وارنٹ گرفتاری کی خبر ملی،میرے والد جو کئی دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمارے لئے نئے نہیں، کوئی جبر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔
Load/Hide Comments


