کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بے تحاشا اور خودساختہ مہنگائی ،اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف پامیر کنزیومر سوسائٹی کے زیر اہتمام کویٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے سے مسلم لیگ ن کے رہنما نسیم الرحمان ملاخیل ، جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عںدالکبیر شاکر ، کے یو آئی نظریاتی کے رہنما قار ی مہراللہ ، پامیر کنزیومر سوسائٹی کے چیئرمین نذر محمد بڑیچ ، سنئیر صحافی شائقین ترین ، حاجی سلیم ناصر اور دیگر نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہے ، جبکہ اشیائے خورد۔وش کی قیمتوں کا اختیار سب سے کرپٹ محمکمہ انڈسٹریز کے سپرد کردیا گیا جنہوں نے ڈیری فارم مافیا کو ان۔کی مرضی کے نرخ دیکر عوام کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالا ،قررہن نے کہا شہری قصائیوں اور تندور مافیا کے رحم و کرم پر ہے جن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی دکاندار مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں ،حکومت عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ،حکومت نے صارفین کی عدالتیں قائم کر نے کا اعلان۔کیا تھا وہ بھی تک پورا نہیں کیا گیا ، حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ مقررین نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو پامیر کنزیومر سوسائٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ ک لائحہ عمل طے کریگی ۔


