اداروں کیخلاف تقریر نادانی ہے نہ ہی اتفاق، اپوزیشن اشتعال کی سیاست کوفروغ دینا چاہتی ہے، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ملکی سالمیت کو محفوظ اور قائم رکھنے والے اداروں کے خلاف تقریر نہ تو نادانی ہے اور نہ ہی محض کوئی اتفاق ہم شاید بھول رہے ہیں کہ دنیا آج بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے گزشتہ آٹھ مہینوں میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جس کی معیشت کرونا وائرس کے سبب متاثر نہ ہوئی جلسوں سے نہ تو کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی معیشت کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے قومی اداروں اور سربراہان کا جلسے میں ذکر اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن اس ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی تحریک پی ڈی ایم پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ملکی سالمیت کو محفوظ اور قائم رکھنے والے اداروں کے خلاف تقریر نہ تو نادانی ہے اور نہ ہی محض کوئی اتفاق قومی اداروں اور سربراہان کا جلسے میں ذکر اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن اس ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے ہم شاید بھول رہے ہیں کہ دنیا آج بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے گزشتہ آٹھ مہینوں میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جس کی معیشت کرونا وائرس کے سبب متاثر نہ ہوئی ہو جلسوں سے نہ تو کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی معیشت کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے وقت ہے قوم مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے متحد ہوکر مستقبل کا سوچیں اللہ تعالی ان سیاسی سربراہوں کو وہ عقل و فہم عطا کرے جو ملک اور قوم کے بہتر مستقبل اور تعمیر کے حق میں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں