پارٹی کے رہنمائوں کی کردار کشی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،منظور کاکڑ

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کے رہنمائوں کی کردار کشی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی جو بھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اسکے خلاف کاروائی کی جائیگی پارٹی کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس پارٹی قیادت کی ہدایت پر کی تھی ۔ یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، منظور خان کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ روز اقلیتی برادری کی جانب پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری روز جان، سییمیوئل مسیح اور مرکزی کمیٹی کے رکن شوکت اسٹیفن کی پریس کانفرنس مرکزی قیادت کے کہنے پر ہوئی تھی اس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ کہنے والوں کے خلاف پارٹی ڈسپلنری رولز کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیش کمار پارٹی کے معزز رکن اور اقلیتی برادری کے رہنماء ہیں انکی کردار کشی کسی صورت برداشت نیں کی جائے گی بلوچستان عوامی پارٹی میں جو بھی پارٹی کے ڈسپلن کے خلاف جائے گا مرکزی قیادت اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں