کرغزستان میں دوبارہ انتخابات 20دسمبر کوہوں گے

بشکک(انتخاب نیوز)کرغزستان میں نئے پارلیمانی انتخابات رواں برس دسمبر کی بیس تاریخ کو منعقد ہوں گے۔ اس وسطی ایشیائی ریاست میں انتخابات میں بے ضابطگیوں کے بعد بڑے مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ ان مظاہروں کے تناظر میں صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ چار اکتوبر کو منعقدہ انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت جیسے الزامات سامنے آئے تھے۔ کرغستان کے مرکزی الیکٹورل کمیشن کے مطابق نئے انتخابات کے لیے بیس دسمبر کی تاریخ پر کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں