روس، ایران امریکاکے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کررہے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن:امریکی ڈائریکٹر برائے نیشنل انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے کہا ہے کہ روس اور ایران نے امریکا میں رائے دہندگان کے اندراجات سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں جس کا مقصد تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں رائٹ کلف نے کہا کہ ایران کا مقصد خاص طور پر ووٹرز کو خوف زدہ کرنا، معاشرتی بدامنی کو بھڑکانا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کو پتا چلا ہے کہ روس نے بھی امریکی ووٹروں کے کچھ اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔ روس اور ایران دونوں امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں