22 گھنٹے سے لاپتہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

میں والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں: علی عمران کا اہلیہ سے رابطہ
جیو نیوز کے لاپتہ سینیئر رپورٹر علی عمران سید گھر پہنچ گئے۔
جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا اور آگاہ کیاکہ والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔
خیال رہے کہ سینیئر صحافی علی عمران 22 گھنٹے سے لاپتا تھے۔
علی عمران 23 اکتوبر کی شام سے لاپتا تھے اور ان کے اہلکانہ کے مطابق وہ گھر کے نزدیک بیکری سے سامان لینے کیلئے نکلے تھے جب کہ ان کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی حکومت نے علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیا تھا۔
پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں اغواء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں