حب، ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

حب:بلوچستان شہر حب دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ایدھی ذرائع کے مطابق حب سٹی تھانے کے ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جس کی شناخت سعید احمد ولد محمد ملک غلام فرید کے نام سے ہوئی جو کہ پنجاب ضلع جہلم کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ دوسر ا حادثہ حب کے علاقے پیرکس روڈ پر پیش آیا جس میں زاہد ولد محمد حیات نامی شخص جاں بحق ہوگیا جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں