نا اہل اور سلیکٹڈحکمرانوں کوگھر جانا ہی پڑے گا، پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلندجوگیزئی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے بیانات اور تاثرات سے بوکھلاہٹ واضح نظر آ رہی ہے آج کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرکے نا اہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنادیں گے پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجے میں نا اہل وزیراعظم اوراسکے سلیکٹڈحکمرانوں کوگھر جانا ہی پڑے گا،حکومتی ترجمانوں کا کوئٹہ جلسے کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ اور کراچی کے کامیاب ترین جلسوں نے جعلی حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کوئٹہ جلسہ بھی کامیاب ترین جلسہ ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ کا جلسہ ابھی تک ہوا نہیں ہے اور حکمران اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں اور جلسے کے خلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ میں آج پی ڈی ایم کاجلسہ نا اہل سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگاحکومت مخالف تحریک عوامی حقوق کی بحالی اور ملک سے انتقامی سیاست کے خاتمہ کی تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے حکمران مہنگائی کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ،نا اہل اورسلیکٹڈحکمرانوں سے نجات کے لئے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑے گی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک عوام کے حقوق کے لیے ہے ہم اپنا مقدمہ لے کر عوام کے پاس جارہے ہیں آج ملک کی عوام نااہل سیلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کے حصول کیلئے سڑکوں پر جمع ہے انشاء اللہ عوامی طاقت سے نااہل، ناکام حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام ہونے والا جلسہ حکمرانوں کے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے جیلے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں