مواچھ گوٹھ بس ٹرمینل اور حب شہر میں گھنٹوں ٹریفک جام سے مسافروں سمیت دیگر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا

حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر کے قریب سندھ بلوچستان سنگم پر قائم کراچی رینجرز چیک پوسٹ پر چیکنگ کیلئے گاڑیوں کو روکنے اور طویل انتظار کرانے پر اندرون بلوچستان سے کراچی جانے والی مسافر بردار کوچز کے مالکان کا رینجرز چیک پوسٹ کے خلاف آمد ورفت کے لئے بند کر دیا جسکے سبب حب کے راستے سے دونوں صوبوں میں داخل اور خارج ہونے والی ہر طرح کی ٹریفک معطل ہو کررہ گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور رینجرز چیک پوسٹ کے دونوں اطراف کراچی کی حدود مواچھ گوٹھ بس ٹرمینل جبکہ حب شہر میں بازار تک اتوار کی صبح سے کئی گھنٹوں تک بد ترین ٹریفک جام رہا جس سے گاڑیوں میں سوار مسافروں سمیت دیگر کام کی غرض سے کراچی جانے اور حب آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعدازاں طویل احتجاج کے بعد کوچز مالکان اور رینجرز حکام کے مابین مذاکرات کے بعد کوچ مالکان نے اپنا احتجاج ختم کیا اور سڑک کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ احتجاج کرنے والے کوچ مالکان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور مکران سے کراچی تک سفر کرنے والی مسافر بردار کوچز اور دیگر گاڑیوں کو کوئٹہ کراچی RCDشاہراہ اور کوسٹل ہائی وے پر قائم قانون نافذ کرنے والی درجنوں چیک پوسٹوں پر گھنٹوں کھڑے کر کے چیک کرنے کے بعد آگے جانے دیا جاتا ہے تاہم صبح سویرے جب وہ حب کے قریب رینجرز چیک پوسٹ پر پہنچتے ہیں تو یہاں پر کوچز کی چیکنگ کے دوران آئے روز رینجرز چیک پوسٹ سے حب شہر تک ٹریفک جام رہتا ہے جس سے حب اور کراچی کے مابین سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اسکے علاوہ حب سے آگے کراچی میں داخل ہوتے ہی کوچز سمیت دیگر مال بردار گاڑیوں کو موچکو کسٹم اور پھر مواچھ گوٹھ بس ٹرمینل تک جگہ جگہ کراچی پولیس کے ناکہ جات پر روک کر زبردستی بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں