بلوچستان کی آزادی کی بات محب وطن پاکستانی نہیں کر سکتا: فیاض الحسن

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مکس اچار پارٹی کی سرکس عوام کو محظوظ کرنے میں مصروف ہے، بلوچستان کی آزادی کی بات کوئی محب وطن پاکستانی سیاستدان نہیں کر سکتا، صاف ظاہر ہو رہا ہے پی ڈی ایم کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے جن لاپتہ افراد سے اظہار ہمدردی کیا، ان میں اپنا نام بھی شامل کر لیں تو مناسب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں