ڈرامہ کریٹک موومنٹ کا جلسہ بی جے پی کا لگ رہا تھا،منظورکاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈرامہ کریٹک موومنٹ کا کوئٹہ میں جلسہ ایسا لگ رہا تھا کہ بی جے پی کا جلسہ ہو قومی اداروں اور سربراہان کا جلسہ میں ذکر اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن اس میں ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سیاسی سربراہوں کو وہ عقل و فہم عطاء کرے جو ملک اور قوم کے بہتر مستقبل اور تعمیر کے حق میں ہوں ریاستی اداروں کو نشانہ بنا کر اپوزیشن کس کو خوش کرنا چاہتی ہے وہ سب جانتے ہیں دشمن کی بولی بول کر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے پشاور مدرسہ میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں کا انسانیت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری اپوزیشن کا ڈرامہ ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت جلسہ جلوس کے نام پر جو واویلا مچا رکھا ہے وہ گزشتہ انتخابات میں اپنی اپنی شکست خودرگی کی بھڑاس نکالنے کے سوا کچھ نہیں جمہوری عمل میں جلسے اور احتجاج اگر چہ کر گروہ کا جمہوری حق ہے لیکن کوئٹہ‘ کراچی‘ گجرانوالہ کے جلسوں میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے ریاستی اداروں کے خلاف جس انداز میں زہر اگلا وہ یقینا کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لئے ناقابل برداشت ہے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزا سرائی اور کردار کشی کسی بھی قومی سیاسی جماعت کا خاصا نہیں ہوسکتی ان سیاسی جماعتوں نے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے ذریعے قوم اور اداروں کے درمیان دوریاں اورغلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے جو بولی ڈرامہ ڈیموکریٹک جلسوں میں بولی جارہی ہے وہ دشمن کی بولی ہے جسے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان بھر کے عوام نے پہلے بھی ردکیا تھا آج بھی رد کررہے ہیں صرف اور صرف آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے پاکستان کی سرزمین پر زہر اگلا جائے گا تو اس پر پاکستان کا کوئی ذی شعور شخص خاموش نہیں بیٹھے گا ڈرامہ ڈیموکریٹک موومنٹ سے کہتے ہیں کہ جب ان کے پاس اقتدار تھا تو اس وقت انہوں نے اس ملک کے لئے کیا کیا کھوکھلے نعروں منفی سیاست سے اب مزید عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام پاک فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک میں جاری جلسوں میں ریاستی اداروں پر بات کرنا اور انتشار پھیلانے والے طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچستان کے عوام اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے انہوں نے پشاورمیں مدرسہ کے اندر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں کا انسانیت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گوں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں