انڈین قیدیوں کی رہائی کا معاملہ: ’فوجی عدالت سے سزا یافتہ پانچ قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر واپس انڈیا بھیج دیا گیا‘
پاکستانی حکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ان پانچ انڈین قیدیوں کو رہا کر کے واپس انڈیا بھیج دیا گیا ہے جنھوں نے فوجی عدالت سے ملنے والی سزا پوری کر لی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان میں انڈین ہائی کمیشن کی طرف سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر 26 اکتوبر کو ان پانچ قیدیوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


