ایردوآن کی ڈچ سیاستدان وائیلڈرس کے خلاف فوجداری مقدمے کی درخواست
انقرہ:ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے معروف متنازع ڈچ سیاست دان گیرٹ وائیلڈرس کے خلاف فوجداری مقدمے کی درخواست دائرکردی ہے اور ان پر الزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر ان کی تضحیک کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ایردوآن کے وکلا نے انقرہ میں پراسیکیوٹرز کے ہاں ایک قانونی درخواست دائر کی اور اس میں یہ موقف اختیار کیا کہ ترکی کی عدالتوں کو اس معاملے کی سماعت کا اختیار حاصل ہے کیونکہ ملک کے صدر کی توہین کی گئی ہے
Load/Hide Comments


