بلوچ سزرمین وبلوچ تشخص خطرات سے دوچار ہیں،زبیر بلوچ

خضدار(نمائندہ انتخاب)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزشن پجار کا 23واں مرکزی کونسل سیشن زیر صدارت مرکزی آرگناٸزر زبیر بلوچ منعقد ہوا مرکزی کونسل سیشن کی شروعات بلوچ راجی سوت سے کیا گا مرکزی آرگناٸزر زبیر بلوچ کے افتتاحی خطاب کے بعد مرکزی سیکرٹری رپورٹ مرکزی ڈپٹی آرگناٸزر نادر بلوچ نے پیش کی۔اجلاس میں رپورٹ پر زیرحاصل بحث کے بعد تنظیمی امور علاقاٸی بین الاقوامی سیاسی صورت حال پر کونسلران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس میں آٸینی ترامیم پر تمام کونسلران نے طویل بحث مباحثہ کرنے کے بعد مرکزی آرگناٸزر زبیر بلوچ نے اپنااختتامی خطاب کیا۔جس کے بعد ایوان کی منظوری سے 3رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گٸی اور تمام کارواٸی الیکشن کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔ آٸینی طریقہ کار سے الیکشن پروسیس چلایا گیا مرکزی چیٸرمین اور سیکرٹری جنرل کے لیے الیکشن کمیٹی کو ایک ایک فارم موصول ہوٸے جس کے مطابق زبیر بلوچ چیٸرمین نادر بلوچ سیکرٹری جنرل بلامقابلہ منتخب ہوٸے باقی عہدوں پر تمام امیدوارں کے ایجنٹس کی موجودگی میں الیکشن کرواٸی گٸی جس کے مطابق سینٸر واٸس چیٸرمین بوہیر بلوچ جونیٸر واٸس چیٸرمین گورگین بلوچ سینٸر جواٸنٹ سیکرٹری ابرار بلوچ جونیٸر جواٸنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ مرکزی قابینہ کے عہدوں پر الیکٹ ہوٸے بابل ملک بلوچ صوباٸی صدر عابد عمر بلوچ جنرل سیکرٹری شفقت بلوچ جونیٸر ناٸب صدر مرید بلوچ سینٸر جواٸینٹ سیکرٹری عید محمد جمالی۔جونیٸر جواٸنٹ سیکرٹری نجیب بلوچ سیکرٹری اطلاعات برکت بلوچ الیکشن کے ذریعے الیکٹ ہوٸے۔جبکہ سنٹرل کمیٹی کے ممبران میں شکیل بلوچ بابل بلوچ حاتم بلوچ ظریف بلوچ ظفر زیب بلوچ ظفر اقبال بلوچ آغا سلمان شاہ طارق عزیز بلوچ گہور بلوچ جعفر بلوچ آغا حق نواز شاہ آصف بلوچ یعقوب بلوچ ادریس بلوچ منتخب ہوۓ
اجلاس سے نومنتخب چیٸرمین زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بلوچ طلبہ اپنے صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرکے بی ایس او کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جاگیرداروں سرمایہداروں و استحصالی قوتوں کے خلاف سینہ سپرد ہوجاٸے موجودہ کھٹن حالات میں جہاں بلوچ اپنے پیاروں کی گمشدہ تصاویر سینہ پر رکھ کر درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں وہی بلوچ سزرمین بلوچ تشخص خطرات سے دوچار ہے آخر میں خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بی ایس او پجار بلوچ قومی جہد میں ہمیشہ سے پیش پیش رہی ہے جو بلوچ قوم کے دفاع کے لیے جاری و ساری رہیگی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں