لالا لطیف آفریدی کی کامیابی آئین و قانون کی فتح ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں بااصول و نامور ماہر قانون لالا لطیف آفریدی کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے وکلاء برادری کی طرف سے بہترین انتخاب کو بھی سہراتے ہوئے انکی آئین و قانون سے شعوری آشنائی کو خراج تحسین پیش کیا۔لالا لطیف آفریدی کی کامیابی آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کی کامیابی ہے جو کہ ملک میں نئے کرن کو بکھرنے کا آغاز ہوگابیان میں کہا گیا کہ لالا لطیف آفریدی نے قانون کی حکمرا نی آزادی اظہار رائے اور غیر جانبدار و انصاف پر مبنی عدلیہ کے قیام سمیت ہر مارشل لاء کے خلاف کھٹن جدوجہد کی قید وبند کی صعوبتیں و تشدد کے شکار رہے لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیابیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل سمیت تمام وکلاء تنظیموں کو آئین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگاآئین ہی ملک میں انصاف کو ممکن اور مثبت تعمیری عمل کو آگے بڑھائے گا۔


