اوستہ محمدگنداخہ کوحقوق دو،پیدل لانگ مارچ قافلہ ڈیرہ اللہ یار سے کوئٹہ روانہ
ڈیرہ اللہ یار:اوستہ محمدگنداخہ کو بنیادی حقوق دو پیدل لانگ مارچ قافلہ ڈیرہ اللہ یار سے کوئٹہ اپنی منزل کو روانہ ہوگیا ہے لانگ مارچ میں شامل دیگر شرکاء کی طرح معذور اور خاتون سوشل ورکر کے بھی حوصلے بلند حقوق لیکر واپس آنے کا عزم کیا رپورٹ کے مطابق جعفرآباد کی دو تحصیلوں اوستہ محمد اور گنداخہ کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اوستہ محمد سے کوئٹہ کے لیے نکلا پیادل لانگ مارچ قافلہ گزشتہ روز سرکردہ صدیق عمرانی اور پروین میر کی قیادت میں ڈیرہ اللہ یار پہنچا جہاں پر جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی، نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی رکن کامریڈ رفیق احمد کھوسہ، کامریڈ محمد نواز کھوسہ جبکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان نے بھی قافلے کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنا کر لانگ مارچ قافلے کے شانہ بشانہ چل کر یکجہتی کا اظہار کیا لانگ مارچ قافلے میں شامل ایک معذور سوشل ورکر اور خاتون ورکر پروین میر کے حوصلے بھی دیگر شرکاء کی طرح بلند نظر آئے ڈیرہ اللہ یار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لانگ مارچ کے روح رواں سرکردہ صدیق عمرانی، پروین میر کا کہنا تھا کہ دور جدید میں بھی اوستہ محمد اور گنداخہ بنیادی حقوق جن میں تعلیم، صحت، پینے کے صاف اور زرعی پانی سمیت بجلی، گیس اور سڑکوں سے محروم ہیں منتخب سیاسی نمائندوں نے ہر ادوار میں دونوں تحصیلوں کو ترقیاتی منصوبوں سے ہمیشہ محروم رکھا ہے جس کے باعث علاقہ شدید پسماندگی کا شکار اور تمام تر سہولیات سے محروم ہے انہوں نے بتایا کہ وہ بنیادی حقوق کے حصول کے لیے نکلے ہیں انکی منزل کوئٹہ وزیر اعلیٰ ہاوس ہے مطالبات تسلیم کرواکر ہی واپس ہونگے ڈیرہ اللہ یار میں جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالمجید بادینی، نیشنل پارٹی کے کامریڈ رفیق احمد کھوسہ، کامریڈ محمد نواز کھوسہ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں نے کہا کہ لانگ مارچ شرکاء کے تمام مطالبات جائز اور قابل تسلیم ہیں حکومت انکے مطالبات کو فوری تسلیم کرتے ہوئے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے اقتداری اشرافیہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں لوٹ کھسوٹ اور بندر بانٹ میں ملوث ہیں ترقیاتی منصوبوں کی رقم میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیکر شفاف تحقیقات کروائی جائے۔


