میرے شوہر یا خاندان کو کوئی نقصان پہنچایا گیا معاملہ عالمی اداروں میں اٹھائینگے،سرینہ عیسیٰ

اسلام آباد :جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے صدر مملکت کو خط لکھ کر عندیہ دیا ہے کہ کہ اگر انکے شوہر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، انہیں یا انکے خاندان کو کوئی نقصان پنچایا گیا تو وہ ذمہ داروں کے خلاف معاملہ فیٹف، انٹرپول اور اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے. 3صفحات پر مشتمل خط میں سرینہ عیسیٰ نے کہا ہے کہ انکے شوہر کو قتل کرنے پر اکسانے والے مولوی مرزا افتخار الدین کے خلاف دہشتگردی کی دفعات ختم کی گئیں جسے چیلنج کیا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ نہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے. انہوں نے خط میں مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس اسلحہ بردار افراد کا دستہ نہیں اور ہماری سیکیورٹی صرف اللہ کی ذات ہے تاہم جو عناصر ہمیں نقصان پہنچانے کے در پر ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اب ہمیں نقصان پہنچایا گیا تو معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے گا. انہوں نے نام لیے بغیر مقتدر حلقوں کے بارے میں کہا کہ یہ طاقت کہ نشے میں بھول گئے ہیں کہ انہیں روز محشر جوابدہ ہونا ہے. سرینہ عیسیٰ نے مزید لکھا ہے کہ میں بطور استاد اپنے شاگردوں کو بتاتی ہوں کہ غلطی کا اعتراف کرنے پر معافی مانگ لینی چاہیے. 4 صفحات پر مشتمل خط میں سرینہ عیسیٰ نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے ذریعے میرے خلاف بدنیتی پر مبنی تضحیک آمیز مہم چلائی گئی، 19 جون 2020 کو آپ کا صدارتی ریفرنس کوڑے دان میں پھینک دیا گیا، میرے شوہر فائز عیسیٰ کو مرزا افتخار الدین نامی شخص نے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے ملاقات میں میرے شوہر نے جائیدادوں سے لاتعلقی ظاہر کی، جسٹس کھوسہ نے پھر تو یہ ریفرنس قابلِ سماعت ہی نہیں، اچانک صورتحال تبدیل ہوئی اور ریفرنس میرے شوہر کی پیٹھ پیچھے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیج دیا گیا، ریفرنس دائر ہونے کے بعد سابق اٹارنی جنرل نے مرزا شہزاد اکبر سے میرے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب کیں. سرینہ عیسیٰ نے مزید کہا ہے کہ صدر مملکت میرے شوہر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تین مرتبہ آپ کو ریفرنس کی کاپی کے خطوط لکھے لیکن آپ نے ایک بار بھی جواب دینا مناسب نہیں سمجھا. انہوں نے کہا جنابِ صدر آپ ایوانِ صدر میں بیٹھ کر ٹی وی انٹرویوز میں ریفرنس پر وضاحتیں دیتے رہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرے میری اور میرے خاندان کی حفاظت اللّٰہ کرے گا کسی کے اشاروں پر ناچنے والوں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں اگر ہمیں نقصان پہنچا تو ان کے نام ایف اے ٹی ایف، انٹرپول اور اقوامِ متحدہ کو بھیجے جائیں گے طاقتور لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے اگلے جہان اللّٰہ کو جواب دیناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں