پی آئی اے گوادر سے پورے ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلائیگا،ارشد ملک

راولپنڈی:سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ نئے گوادر ائیرپورٹ پر پی آئی اے گوادر سے پورے ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلائے گا،پی آئی اے افغانستان کیلئے تجارتی مقاصد کے تحت تمام اقدامات کی مکمل حمایت اور تعاون کرے گا۔ بدھ کو سربراہ پی آئی اے نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،صدر راولپنڈی چیمبرز محمد ناصر مرزا، گروپ لیڈر سہیل الطاف اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا۔ چیمبرز کے عہدیداروں کی جانب سے گوادر کی اسلام آباد سے براہ راست پرواز کی درخواست کی گئی،پی آئی اے سی ای او نے تعاون کی یقین دہانی اور گوادر آپریشن سپانسر کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کو فروغ دینے کے قومی مقصد کے تحت، پی آئی اے گوادر کی پروازوں پر کوئی منافع نہیں کمائے گا،گوادر کی چھوٹی رن وے اور ری فیولنگ نا ہونے کے باعث ابھی پروازیں براستہ کراچی مجبوری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے گوادر ائیرپورٹ پر پی آئی اے گوادر سے پورے ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلائے گا،پی ائی اے افغانستان کیلئے تجارتی مقاصد کے تحت تمام اقدامات کی مکمل حمایت اور تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ یورپ، برطانیہ اور امریکہ کی براہ راست پروازوں کا دارومدار پابندی کے خاتمے سے ہے،پی آئی اے نے اپنے حصے کے اقدامات مکمل کرلئے ہیں اب فیصلے کا انتظار ہے جس میں ریگولیٹر نے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے،راولپنڈی چیمبرز کیلئے خصوصی کارپوریٹ پیکج کا اعلان، تمام معاملات پر جلد مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں