فیصل آباد:سنگدل باپ نے شرارتیں کرنے پر 6 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا

فیصل آباد: باپ نے شرارتیں کرنے پر اپنی 6 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں ریاض احمد شخص نے اپنی 6 سالہ بیٹی نور فاطمہ کو لڑکی کے ٹکڑے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔

اہل محلہ کےمطابق ملزم ریاض کے 6 بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی ناراض ہو کر چلی گئی تھی جب کہ ملزم نے دوسری شادی کر رکھی ہے، ملزم نے بچوں کو شرارتوں سے منع کیا اور باز نہ آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں