روسی صدر نے کمسن طالبہ کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

ماسکو:روسی صدر نے دوست کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والی 10 سالہ طالبہ کو اہم اعزاز سے نواز دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی کمسن طالبہ نے کم عمری کے باوجود اپنی جان کا نذرانہ دیکر اپنے دوست کی جان بچائی تھی، جس کی ہمت و جرات کے صدر پیوٹن بھی معترف ہوگئے۔10 سالہ طالبہ کاتیا نیمتسووا برف سے نیچے گرتے ہوئے اپنے دوست کو بچانے کی کوشش کررہی تھی کہ اس دوران خود ٹھنڈے پانی میں گرگئی۔کاتیا نیمتسووا خود تو پانی میں ڈوب کر اپنی جان قربان کرگئی لیکن اپنی زندگی کے بدلے دوست کی زندگی بچاگئی۔کمسن بچی کے انتہائی مشکل فیصلے نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر اعلی حکام کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا، جس کے باعث صدر پیوتن نے کاتیا کو مرنے والوں کے بچاو نامی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں