نواب رئیسانی کی میر شکیل الرحمن کو دیوار والی جیل سے باڑ والی جیل میں رہائی پر مبارکباد
کوئٹہ؛سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے روزنامہ جنگ و جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کو دیوار والی جیل سے باڑ والی جیل میں رہائی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان میں لوگ محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے اقوال کا ذکر کرتے ہوئے تھکتے نہیں، علامہ نے بہت سے اشعار تحریر کیے تھے جن پہ پاکستان میں پابندی ہے، محمد علی جناح کے صدارت میں منظور 23rd March 1940 کی قرارداد کا جشن منایا جاتا ہے لیکن اس پہ عمل نہیں کیا جاتا۔
Load/Hide Comments


