کوئٹہ، گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کوئٹہ :کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذر ائع کے مطابق گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ پر کلی الماس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ موٹرسائیکل سوار لعل بخش ولد کریم بخش خلتی سکنہ ڈھیرکی سندھ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال میں لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں