بلاول بھٹو کے بیان کا بھی وہی حال کیا ہے جو میرے بیان کا کیا گیاتھا‘ ایاز صادق

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان کا بھی وہی حال کیا گیاہے جو میرے بیان کا کیا گیا تھا،پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا،حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے خوف کا شکار ہو گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان بہت چارجرڈ ہیں بلکہ اس مرتبہ کارکنان ہی نہیں بلکہ ووٹرز بھی جوش و ولولے کے ساتھ آنے کے کا کہہ رہے ہیں اورعام لوگ بھی لاہور کے جلسے میں آئیں گے۔انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے بیان کا بھی وہ حال کیاگیا ہے جو میرے بیان کے ساتھ کیا گیا تھا،بلاول نے اس حوالے سے وضاحت کر دی ہے،حکومت تو بیان کو توڑے گی موڑے گی اور اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرے گی،حکومت پی ڈی ایم کے اتفاق کو توڑنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں