قلعہ سیف اللہ، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی جرگہ کے سامنے قتل
قلعہ سیف اللہ:بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو جرگے کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گزشتہ روز ضلع قلعہ سیف اللہ میں قبائلی رہنماء کی رہائش گاہ پر جرگہ جاری تھا جس کے دوران ملزم نے پسند کی شادی کرنے والی اپنی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا واضح رہے کہ جرگہ مذکورہ ملزم کی جانب سے اپنی بہن اور اس کے شوہر سے متعلق تھا بتا یا جارہا ہے لڑکے نے ملزم کی ایک بہن کو طلاق دی جبکہ اس کی دوسری بہن سے شادی کی تھی تاہم اس حوالے سے جرگہ جاری تھا کہ لڑی کی کے بھائی نے بہن سے ملاقات کا کہہ کر انہیں قتل کر دیا بعد ازاں ملزم نے خود کو جرگہ کے حوالے کردیا جرگے کی جانب سے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


