لاہور، خواجہ سعد رفیق کا ثاقب نثار سے مصافحہ کرنے گریز
لاہور : سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہسپتال جا کر عیادت کی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جب چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال کے کمرے میں پہنچے تو کمرے میں بیٹھے سب لوگ کھڑے ہو گئے۔اس موقع پر ثاقب نثار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے مصافحہ کیا جس کے بعد ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق کی طرف ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا۔جب کہ خواجہ سعد نے اپنی نشست ثاقب نثار کو پیش کی۔بعدازاں خواجہ سعد رفیق سے سوال کیا کہ آپ نے جسٹس (ر) ثاقب نثار سے ہاتھ نہیں ملایا، اس پر لیگی رہنما نے کہا کہ کورونا کے باعث ہاتھ نہیں ملایا لیکن سینے پر ہاتھ رکھ کر ثاقب نثار کے سلام کا جواب دیا۔
Load/Hide Comments


