مزید 4طلبا سمیت 6لاپتہ بلوچوں کے کیسز حکومت کو فراہم کردیا، نصراللہ بلوچ
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیمی سطح پر چھ لاپتہ افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا
جن میں چار طالب علم ہیں جن کے نام ثناءاللہ ولد دوست محمد سکنہ گرمان پنجگور ، ثناءاللہ ولد محمد اسحاق سکنہ خاران، ماجد بلوچ سکنہ قلات،فیروز بلوچ سکنہ پنجگور اور لیویز اہلکار عبدالغنی سکنہ نوشکی ، عبدالرحمن نیچاری سکنہ مستونگ کے کیسز شامل ہے تنظیم نے صوبائی حکومت سے انکی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی
Load/Hide Comments


