سازش کے تحت نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کیا جارہا ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجہے سازش کے تحت نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کیا جارہا ہے اور ان ہیں فحاشی عریانی کے طرف دیکھلا جارہا ہے جمعیت علمائے اسلام کے مستقبل جمعیت طلبہ اسلام کے نوجوانوں سے وابستہ ہیں جمعیت طلبہ اسلام کے مرکزی صدر وجنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ اسلام کو پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں فعال و منظم بنانے کے لیے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہاوس میں اسلام آباد جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی نومنتخب صدر حافظ ہدایت اللہ پیر زادہ مرکزی نومنتخب جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علما اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام نئے نسل کی تربیت کے لئے بھترین تربیت گاہ ہیں جمعیت طلبہ اسلام کے کارکن جماعتی اصولوں کے پاسداری کرتے ہوئے ڈاکٹر سرفراز احمد خان شہید اور مولانا سید شمس الدین شہید رح کی مشن کو آگے بڑھائیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلمی اداروں میں نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات کے طرف راغب کرنے کی جہد و جہد کو تیز کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ جمعیت طلبہ اسلام کے صورت مملکت خدا داد پاکستان کو تعلیم سے آراستہ نوجوان قیادت میسر کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام کے نوجوان تعلمی اداروں میں مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور پرامن تعلمی ماحول کی قیام کے لئے سنجیدگی سے کردار ادا کر یجمعیت طلبا اسلام کا مقصد مسٹر و ملا میں تفریق کا خاتمہ ہے لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کو قوم پر مسلط کرنے کی بجائے اسلامی تعلیمی نظام رائج کیا جائیاسلام کے مخلص اور رضاکار کارکنوں کا فرض بنتا ہے کہ دینی اور عصری تعلیمی اداروں بالخصوص سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز)کے طلبا کو اپنا ہم فکر بنانیکی پوری مستعدی کیساتھ کردار ادا کرنا ہوگا۔انکو جمعی طلبا کے دست و بازو بننے کی خوب دعوت دی جائے۔ملک بھر میں جہاں جہاں نوجوان اورطلبہ برادری مظلوم ھیں ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انکے جائز اور قانونی مطالبات کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائے۔جمعیت طلبا اسلام ترقی کی منازل طی کرر ہے ہیں۔کسی بھی قوم کا روشن مستقبل نسلِ نو بالخصوص طلبہ برادری سے ہی وابستہ ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت نوجوانوں کے حقوق کے نام پر اقتدار میں آکر نوجوانوں کے حقوق کو غصب کررکھی ہے آئے روز طلبا کیلئے نت نئے مسائل اور مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔آج نونہالان قوم پورے ملک میں سراپااحتجاج ہیں۔غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم کے حصول کو بہت زیادہ مہنگا کر دیا ہے، جسکی وجہ سے طلبہ برادری میں بہت زیادہ بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پورے ملک میں تمام طلبہ برادری کے جائز اور قانونی مطالبات کو فوری طور پرحل کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے، بصورت دیگر جمعیت طلبا اسلام طلبہ برادری کے حقوق کے حصول کیلیئے ملک بھر کے تمام طلبہ تنظیموں کی باھمی مشاورت سے متفقہ طور پر لائح تیار کریگی اور جب تک انکے حقوق انکو نہیں دلوائیگی تب تک جمعی طلبا چین سے نہیں بیٹھی گی۔


