دوبئی ایئرپورٹ پر ایک سو سے زائد پاکستانی شہری پھنس گئے

اسلام آباد:پاکستان قونصل خانہ دوبئی نے کہاہے کہ دوبئی ایئرپورٹ پر ایک سو سے زائد پاکستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں قونصل خانے نے کہاکہ پاکستانی مسافروں کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے،قونصل جنرل اور سفارتی عملہ خود کل سے ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ قونصل خانے کے مطابق قونصل خانہ پاکستان اور یو اے ای کے حکام سے رابطے میں ہے،پاکستانی مسافروں کی بہتری کا خیال رکھا جارھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں