رشی کپور کی موت کے بعد نیتو کپور نے شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا

نئی دہلی :بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپورکی موت کے بعد اُن کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور نے پہلی مرتبہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر شوہر کے لیے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رشی کپور کی موت کے بعد نیتو کپور بری طرح ٹوٹ گئی تھیں، اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں کے اصرار کے بعد اب وہ دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں، انہوں نے رشی کپور کے بعد پہلی مرتبہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ کےسلسلے میں وہ پوری کاسٹ کے ساتھ چنڈی گڑھ کے لیے روانہ ہوگئی ہیں، اداکارہ نیتو کپور اپنی نئی آنے والی فلم میں معروف اداکار انیل کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی دکھائی دیں گی۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیتو کپور نے ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ انیل کپور، اداکارہ کیارا اڈوانی، اداکار ورون دھون کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں، یہ تصویر انہوں نے گزشتہ روز چنڈی گڑھ روانہ ہونے سے قبل لی تھی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ان خوفناک دنوں میں میری پہلی پرواز، اس سفر کے لیے میں بہت نروس ہوں۔‘

اداکاہ نے رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کپور صاحب آپ میرا ہاتھ تھامے ہوئے نہیں ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ میرے ساتھ ہیں۔ مجھے ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہم سب نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا، ہم سب محفوظ ہیں، اس لیے ہم نے تصویر کھنچواتے وقت ماسک اُتار دیا ہے۔‘

نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 21 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں، اداکارہ کی اس پوسٹ پر ناصرف مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں بلکہ بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات کی جانب سے بھی اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے نیتو کپور کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آل دا بیسٹ، گڈ لک۔‘ اس کے علاوہ ایکتا کپور، فراز مننان، سونالی باندرے، منیش ملہوترا اور دیگر نے بھی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں