پی ایس ایل میچز: نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

کراچی:کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائیو کے باقی میچز کے باعث اسٹیڈیم روڈ کو سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاقت آباد 10نمبر سے آنے والی ٹریفک کو حسن اسکوائر پل سے نیو ٹاؤن کی جانب موڑ دیا گیا ہے جب کہ نیپا سے حسن اسکوئر جانے والے والی ٹریفک کو بھی نیو ٹاؤن کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار موقع پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا پلے آف مرحلہ 14 نومبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم شروع ہونے جا رہا ہے اور تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑی کراچی میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں