شوگر کا عالمی دن کوئٹہ میں آگاہی سیمینار اہتمام
کوئٹہ: شوگر کے عالمی دن کی مناسبت سے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس میں سینئر ڈاکٹرز نقیب اللہ اچکزئی ڈاکٹر جلال خان ڈاکٹر ظفر اللہ خان ڈاکٹر شیر زمان ڈاکٹر مطیع اللہ ڈاکٹر گلالئی رحمان اور دیگر نے شوگر کی وجوہات اور اس مر ض میں مبتلا افراد کو احتیاطی تدابیر اور ادویات کے طریقہ کار کے استعمال اور شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو ضروری تدابیر بارے آگاہی فراہم کی اس موقع پر سول ہسپتال میں شوگر کے عالمی دی کی مناسبت سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔جس میں ایم ایس سول ہسپتال کے علاوہ ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 14 نومبر دنیا بھر میں شوگر کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار میں معروف ادویہ ساز کمپنیوں فرم ایوو۔ گٹز۔بوش۔للی اور دیگر کمپنیوں نے شوگر کے مریضوں کی آگاہی کیلئے اپنے سٹال لگائے جہاں مریضوں اور ڈاکٹرز شگر کے مرض کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔


