کراچی اور جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کے ترقیاتی پروگرام پر کام ہو گا: اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کے الیکشن کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، اب کراچی اور جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کیلئے بھی تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہو گا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کی منتخب گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے، انہوں نے کیلئے تاریخی ترقیاتی پروگراموں کا عندیہ بھی دیا۔
قبل ازیں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بھی گلگت بلتستان میں آج ہونے والے انتخابات سے متعقل اپنے پیغام میں کہا تھا کہ احساس محرومی کا خاتمہ، اختیارات کی نچلی سطح پر حکومت کی منتقلی اولین ترجیح ہے، حقدار تک اس کا حق پہنچاناا ولین ترجیح ہو گی۔ شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی پر مہرثبت کریں گے۔
Load/Hide Comments


