جام کمال کی قیادت میں حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے، عاصم کرد گیلو

مچھ (نامہ نگار) بی اے پی کے مرکزی رہنماء میرمحمد عاصم کرد گیلو کا تنظیمی دورے پر کچھی بولان آمد کولپور پہنچنے پر بی اے پی بولان کے رہنماء میر عثمان حیدرگمشادزئی کی قیادت میں انکافقید المثال استقبال کیا گیاان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر کارکنوں کا جوش قابل دید تھا بعدازاں میر محمد عاصم کرد گیلو قافلے کی صورت میں مچھ پہنچے جہاں مختلف شخصیات کا بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا مچھ کے قبائلی رہنماء ماندہ خان سمالانی اور عبدالباری سمالانی نور محمد مری عبدالسلام کھیازئی حاجی حبیب اللہ سمالانی اپنے ساتھیوں سمیت بی اے پی میں شامل ہوگئے اسموقع پر میر فارق عزیز کرد ملک سابق کونسلر حاجی رفیق سمالانی ملک ولایت حسین سمالانی محمد اقبال یوسفزئی ظفر جمالی امان اللہ قریش ملک اسداللہ سمالانی ملک نصراللہ بنگلزئی سابق چیئرمین حاجی بابے محمد جان کردمیر نوروز سمالانی یاسر شاہ و دیگر شخصیات بھی موجود تھے نئے شمولیت اختیار کرنے والے قبائلی شخصیات نے کہا کہ میر محمد عاصم کرد گیلو عوام کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں انکے کارکردگی سے متاثر ہوکر شمولیت کا فیصلہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا کہ اقتدار ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا اقتدار میں رہے یا نہ رہے عوام کی خدمات کو عبادت سمجھ کر کرتا رہوں گا موجودہ حکومت جام کمال کی قیادت میں بہتر انداز سے عوام کی خدمات کررہے ہیں اورصوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام شروع ہیں ان اسکیمات کی تکمیل سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کیساتھ ترقی خوشحالی کی نئے دور کا آغاز ہوں گے انھوں نے کہا کہ مچھ میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مختلف اسکیموں پر کام شروع کیا جائے گا پریس کلب مچھ کی عمارت کیلئے اقدام کیا جائے گا بی اے پی رہنماء محمد عثمان حیدر بلوچ نے کہا کہ میر محمد عاصم کرد گیلو نے کچھی میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھادیے ہیں ان کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سابقہ الیکشن میں دھاندلی اور ایک منصوبے کے تحت میر عاصم کرد گیلو کو عوام سے دور رکھنے کیلئے ان کے جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا لیکن وہ لوگ ناکام ہوگئے میر عاصم کرد گیلو آج بھی عوام کے درمیان ہے اور عوام انکی قیادت پر بھرپور اعتماد انکے قیادت میں متحد منظم ہے#

اپنا تبصرہ بھیجیں