اساتذہ اور طلبہ کرپشن کی ناسورکے خاتمہ کیلئے بھرپورکرداراداکریں،ربابہ درانی
نصیرآباد :صوبائی ڈائریکٹر کالجز ہائیر ایجوکیشن بلوچستان پروفیسرربابہ حمید درانی نے کہاہے کہ اساتذہ اور طلبہ کرپشن کی ناسورکے خاتمہ کیلئے بھرپورکرداراداکریں پروفیسرزاپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں اساتذہ اورطلبہ وقت کی پابندی کرکے اپنی تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مرکوز رکھیں نقل اورکاپی کلچرسیگریزکریں جب تک ہم اپنے خواہشات پرقابونہ کرسکیں گے اس وقت تک معاشرہے سے بدعنوانی کاخاتمہ ممکن نہیں آج انسدادبدعنوانی کے دن کومناتے ہوئے ہرکوئی اپنے آپ کو بدعنوانی سے بری الذمہ قراردیکردوسروں کوبدعنوانی کاذمہ دارٹہرانیکی کوشش کرتاہے آج ہم عہد کریں کہ ہم اپنا خودمحاسبہ کرکے بدعنوانی کی لعنت سے باآسانی چھٹکارہ حاصل کریں طلبہ اپنی تمام تر توجہ اپنی پڑھائی کی جانب دیں نصیر آباد ڈویژن کے مختلف کالجز سے طلبہ اور طالبات آج کے اس پروگرام میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی ہے ان سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پوزیشن نہیں لی ہے وہ بھی ہمت نہ ہارے بلکہ مقابلوں میں حصہ لیتے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب بلوچستان اور ڈائریکٹوریٹ کالجز کی جانب سے بد عنوانی کے دن کے موقع پر منعقدہ نصیر آباد ڈویژن کے گرلز اور بوائز کالجز کے طلبا طالبات کے مابین اردو اور انگریزی تقریری مقابلہ بعنوان تمہیں سب ہے خبر لٹیروں کے ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اؤل دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات میں کپ اور نقد انعامات تقسیم کیا ڈائریکٹر کالجز کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاننگ کالجز پروفیسر عصمت اللہ اسسٹنٹ ہلاننگ کالجز پروفیسر قیصرخان محبوب علی گل محمد اور پی اے ڈائریکٹر کالجز بھی تھے اسثیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسرمیاں فیض محمداورپروفیسرخادم سللطان نے سرانجام دیئے پروگرام کاآغازباقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیاگیاپرنسپل گورنمٹ ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی پروفیسر جان محمد کھوسہ نے اپنے کالج پروفیسرزکے ہمراہ کالج گیٹ پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ربابہ حمید درانی کوخوش آمدید کیااورمہمان سے تمام پروفیسرز کاتعارف بھی کرایاگیااورطلبانے ڈائریکٹرپر پھولولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں پرنسپل کالج ہذا نے مہمان خاص اوردیگرمہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے ڈ ائریکٹرکالجز پروفیسرربابہ حمیددرانی پروفیسر عصمت اللہ اسسٹنٹ پلاننگ کالجز پروفیسر قیعرخان پی اے ٹو ڈارکٹرکالجز اور نصیر آباد ڈویژن کے مختلف کالجز کے پرنسپلز پروفیسر محمد اکبر سومرو پروفیسر محمد ایوب کھوسہ پروفیسر محمد ایوب منگریو پروفیسر عبدلباقی سمالانی پروفیسر منظور احمد وفا پروفیسر علی رضا عمرانی اور مختلف گرلز کالجز کے پرنسپلز اور اردو انگریزی تقاریروں کے ججز صاحبان پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ پروفیسر غوث بخش کھوسہ پروفیسر منظور وفا و دیگر کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیااس سے قبل ڈائریکٹرکالجزنے کالج کی سبزہ زارلان میں شجرکاری کے سلسلے میں پودابھی لگائی اورپرنسپل کے ہمراہ کالج میں جاری بی ایس سیکشن میں ترقیاتی کام کاجائزہ بھی لیامختلف لیب اورکمپیوثرلیب کابھی دورہ کیاپرنسپل کالج ہذا پروفیسرجان محمدکھوسوکے خدمات کوبھی سراہا پروگرام کے اختتام کے بعدمہمانوں اورطلبہ طالبات کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیاگیا۔


