جرمنی،مسلمانوں کو قتل، مساجد پرحملوں کی سازش کے الزام میں 12افراد پر فردِ جرم عائد

برلن:جرمنی میں پراسیکیوٹرز نے بارہ مشتبہ افراد پر مساجد پر مسلح حملوں اور مسلمانوں کو بڑی تعداد میں قتل یا زخمی کرنے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عاید کردی ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ افراد مساجد پر حملوں میں مسلمانوں کو قتل یا زخمی کرکے ملک میں خانہ جنگی ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتے تھے۔پراسیکیوٹرز کا کہناتھا کہ اس گینگ کے گیارہ ارکان ہیں اور ان کا ایک ساتھی ہے۔ یہ حملوں کی سازش کے تانے بانے بننے کے لیے باقاعدگی سے ملاقاتیں کرتے رہتے تھے۔ان میں سے ایک نے ہتھیار خرید کرنے کے لیے مقرر کردہ 50 ہزار یورو(59 ڈالر)میں سے ہزاروں یورو دینے کا وعدہ کیا تھا۔جرمنی کے جنوب مشرقی شہر اسٹٹ گارٹ میں پراسیکیوٹرزکا کہنا ہے کہ یہ تمام مشتبہ افراد جرمن شہری ہیں، ان میں سے گیارہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور صرف ایک مفرور ہے۔ایک مشتبہ ملزم دوران حراست مر گیا تھا لیکن فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس کی کن حالات میں موت واقع ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں