رومانیہ: کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک
رومانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق رومانیہ میں ایمرجنسی یونٹ کے ترجمان ارینا پوپا نے بتایا کہ پیٹرا نیامٹ نامی شہر کے سرکاری ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم کیے جانے والے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آگ لگی۔انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 7 دیگر افراد شدید جھلس چکے ہیں جہاں مجموعی طور پر کووڈ 19 کے مریض وینٹیلی لیٹر پر تھے۔وزیر صحت نیلو تاتارو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ ‘شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی’۔مقامی میڈیا نے متاثرہ ہسپتال سے متعلق بتایا کہ وہ طویل عرصے سے ناقص انتظامات کا شکار تھا جہاں حکومت کے مقرر کردہ 8 منیجر گزشتہ سال سے ہسپتال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


