شگر پولنگ اسٹیشن سے ن لیگی امیدوار کو صرف ’ایک ووٹ‘ ملا ہے، شہباز گل
اسلام آباد ;معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن سے (ن)لیگ کے امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔ ایک انٹرویومیں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے امیدوار طاہر شگری کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ووٹر کو سب ڈھونڈ رہے ہیں، مریم نواز نے بھی فون کیا، ن لیگ اس اکلوتے ووٹر کو شاید سی ای سی میں شامل کرنا چاہے گی۔
Load/Hide Comments


