ایتھوپیامیں بندوق برداروں نے بس پر حملہ کرکے 34افراد کوہلاک کردیا

ادیس ابابا:ایتھوپیامیں بندوق برداروں نے بس پر حملہ کرکے 34افراد کوہلاک کردیا،اس علاقے میں تصادم کی صورت حال بدتر ہونے کے ساتھ ساتھ ہلاکت خیز حملوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک ادارے نے بتایا کہ مغربی ایتھوپیا میں بندوق برداروں نے ایک بس پر حملہ کرکے کم از کم 34افراد کو ہلاک کردیا۔ایتھوپیائی ہیومن رائٹس کمیشن (ای ایچ آر سی)نے بتایا کہ اس لرزہ خیز حملے کا واقعہ بینی شانگل۔گمز علاقے میں پیش آیا۔ بندوق برداروں نے ایک بس پر حملہ کرکے 34 افراد کو ہلاک کردیا۔ لیکن ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ای ایچ آر سی نے مزید بتایا کہ تین دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کے حملوں کی خبریں ہیں۔ یہ حملے ان لوگوں پر بھی کیے گئے جو پناہ لینے کے لیے دوسری جگہوں پر جارہے تھے۔ای ایچ آرسی کے سربراہ ڈینیل بیکلے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تازہ ترین حملہ انسانی جانوں کے افسوس ناک اتلاف میں مزید اضافہ ہے، جسے ہم اجتماعی طور پر برداشت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں